عمران خان کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں قراردادجمع کرادی گئی

 
0
341

پشاور اگست 3.(ٹی این ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں قراردادجمع کرادی گئی۔ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 63,62 کے تحت تادیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے خواتین اراکین نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف قرار داد جمع کرادی گئی ہے ۔ قرار میں کہا گیا ہے عمران خان نے کے پی اور قبائل کی غیرت مند عائشہ گلالئی کیساتھ بد تمیزی اور بد تہذیبی کی ہے جس سے ہمارے صوبے کے عوام کی عزت مجروح ہوگئی۔ قرارداد میں عائشہ گلالئی کی لگائے الزامات کی روشنی میں عمران خان کو اسلامی و شرعی قانون کی مطابق سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63,62 کے تحت عمران خان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ۔ قرارداد پر ن لیگ کی ایم پی ایثوبیا شاہد، روقیہ حنا اور آمنہ سردار کے نام درج ہے ۔