پیپلزپارٹی کا کل اجلاس طلب، نواز شریف سے ملاقاتوں بارے آگاہ کیا جائے گا

 
0
684

اسلام آباد 25 اپریل 2022 (ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی سی ای سی کو میثاق جمہوریت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

پارٹی کی سی ای سی کو سید نوید قمر، شیری رحمان اور قمرالزماں کائرہ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے پارٹی کے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ لندن میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے۔