سانحہ مری: جن کے پاس سنو بلور چلانے کا تجربہ نہیں انہیں اتنی بڑی مشین پر چڑھا دیا: عدالت

 
0
173

اسلام آباد 25 اپریل 2022 (ٹی این ایس): لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس میں ایکسیئن ہائی ویزپر برہمی کا اظہار کردیا۔

جسٹس عبدالعزیزنے ریمارکس دیئے کہ سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہوں گے، نیشنل ہائی وے والوں کو بھی بلائیں گے۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے 5 نکات پر معاونت طلب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر کوآئندہ سماعت پربلا لیا۔

دوران سماعت عدالت کے استفسارپرسی ای او ضلع کونسل نے بتایا کہ 2019 میں تعمیرات پر پابندی ہٹی تو تعمیرات پر کوئی پابندی نہیں، جسٹس عبدالعزیزنے کہا کہ پابندی ہٹانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مری کو راجہ بازار بنا دیں۔ جن کے پاس سنو بلور چلانے کا تجربہ نہیں انہیں کیسے اتنی بڑی مشین پر چڑھا دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی ایک الرٹ سے کہانی شروع ہوئی جس کے بعد پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے سوئے رہے اوراتنا بڑا سانحہ ہو گیا۔ کیس کو اینٹی کرپشن کو بھی بھیجیں گے، کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔