پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،گلبرگ کا بڑا گٹکا سپلائر گودام سیل، 32ہزار پیکٹ گٹکا برآمد

 
0
467

لاہور اگست 3.(ٹی این ایس ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کع صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیموں نے گلبرگ میں اختر پان شاپ اورمانی پان شاپ پر چھاپہ مارا اور گٹکا بیچنے، احاطے اور جسمانی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے پر احاطے کو سیل کر تے ہوئے 18000رتن ساشے، 6200ون ٹو ون ساش8000جے ایم ساشے کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔بارہ دری روڈ پر ایس ایس سوئٹس اور اامجد علی مربہ پروڈکشن ،فیروز پور روڈ پر کے این سی ایونٹ آرگنائزر (کیٹرنگ) ،سونا چکن سیل سنٹر،ایم جی ہوٹل ،سرور سوئٹس ،کوٹ خواجہ سعید پر صوفی سوئٹس اینڈ بیکرز ،علامہ اقبال ٹاؤن میں ساسی فوڈ ٹرنڈز ،ٹھو کر نیاز بیگ پر شاپ 24جوس کارنر ،ٹولنٹن مارکیٹ میں بلال اینڈسنز پولٹری ٹریڈ رز، پر چھاپے کے دوران،ورکنگ ایریا کا گندا ہونے،فوڈ لائسنس اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال , اشیاء خوردونوش کو زنگ آلودہ فریزر میں محفوظ کرنے ،حشرات اور احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے ،کیچن ایریا میں کھلے کوڑادان اور نالیاں موجودہونے پر 1لاکھ 27ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں پرویز چکن سنٹر ،الرحمن پولٹری ٹریڈرز،ڈوگر چکن سیل سنٹر ،لالا ظفر چکن سنٹر ،عرفان چکن سنٹر، ،شاہدرہ چوک پر بلال کولڈ کارنر ،پہلوان ٹی سٹال ،ماڈل کولڈ پواینٹ ،سرفراز پان شاپ ،المدینہ مِلک شاپ ،راوی سٹور،عدیل پان شاپ،خان سٹور،بارہ دری میں بھٹی تکہ شاپ،مدینہ مِلک شاپ، غوثیہ مِلک شاپ ،کوالٹی سٹور،جاوید پا شاپ، حسین پان شاپ، اشرف چکن سیل سنٹر،عبدللہ پان شاپ ،سبحان ٹی سٹال،عثمان امین ڈراے فروٹ، داتا سٹور ،ماشااللہ کریانہ سٹور،وقاص جنرل سٹور، اکبری گیٹ پر یا علی ٹریڈرز،منہاج فروٹ ،افضل سٹور ،اور متعدد شاپس پر معائنہ کے دوران پنجاب فوڈاٹھارٹی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوے فوری ای لائسنس بنوانے،حشرات کے خاتمے اوراحاطے کی صفائی کا خیال رکھنے اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کا ہدایتی نوٹس جاری کیے گئے۔