ڈیزل کی قلت ،اوگرا نے نوٹس لے لیا،ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی

 
0
145

اسلام آباد 26 اپریل 2022 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیزل کی قلت سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اپنی انفورسمنٹ ٹیمیں پنجاب کے مختلف علاقوں میں روانہ کر دی ہیں تاکہ ڈیزل کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔چیف سیکرٹری پنجاب کو پہلے ہی تمام ضلعی انتظامیہ کواحکامات جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں پٹرول پمپس کا معائنہ کرنے کے لییٹیموں کو متحرک کریں اور جو بھی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت میں ملوث پایا جائے ، اس کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے اور رپورٹ اوگرا کوارسال کی جائے۔