گوجرخان/راولپنڈی 27 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام عباس مہر کا چیف آفیسر بلدیہ تنویر عباس گجر کے ہمراہ گوجرخان کے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے۔ڈیزل کی مصنوعی قلت کی شکایت پر چھاپے مارے گئے چھاپوں کے دوران پٹرول اور ڈیزل کے پیمانے بھی چیک کئے گئے کم پیمانہ پر پٹرول پمپس کو پچاس ھزار کے جرمانے کیا گیا اور ایک پیٹرول پمپ کے خلاف ایف۔آئ۔آر درج کرا دی گئ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوۓ اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس مہر نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے ساتھ کوئ رعائت نہیں کی جاۓ گی۔ان مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رھے گا عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام عباس مہر اور چیف آفیسر بلدیہ تنویر عباس گجر کی مختلف مافیاز کے خلاف کیے جانے والے آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فرض شناس آفیسرز جو اپنے دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے گرمی اور روزے کی حالت میں ان مافیاز سے عوامی حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے خود میدان میں ہیں اپنے فرائض کو سمجھنے والے آفیسرز کی گوجرخان میں تعیناتی کے دوران یہاں کے باسیوں کو درپیش مسائل میں یقینا کمی ہوگی