ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہری پور کے آفس کا دورہ

 
0
111

ہری پور 12 مئی 2022 (ٹی این ایس): چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی دعوت پر ڈی پی او ہری پور کا دورہ. ہری پور چیمبر آف کامرس کے صدر سلیم خان، عہدیداران اور یونیٹی ممبران نے ڈی پی او ہری پور کو چیمبر آف کامرس کے آفس میں آنے پر خوش آمدید کہا ۔عہدیداران اور ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مسائل و تجاویز سے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا۔ رمضان المبارک اور عید کے ایام میں سیکورٹی کے اچھے انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کی اور اپنی جانب سے ہری پور پولیس کے ساتھ اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ڈی پی او ہری پور نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران وممبران کا آفس کی دعوت اور مسائل کی نشاندہی و تجاویز پر شکریہ ادا کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس اپنے کم تر وسائل کے باوجود تاجروں اور صنعتکاروں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی کے تمام خاطر خواہ انتظامات عمل میں لارہی ہے. آپکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔ پولیس اور صنعتکاروں کے باہمی مضبوط روابط کاروبار کے لئے ضروری ہے. ہری پور پولیس ضلع بھر میں ٹریفک کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا اور دیگر جرائم میں ملوث بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ تمام تاجر برادری بشمول سول سوسائٹی اپنے ضلع کو منشیات سے پاک کرنے اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے ہری پور پولیس کا ساتھ دیں۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کے محفوظ و روشن مستقبل کے لئے ان تمام سماجی برائیوں اور منشیات جسی لعنت سے پاک کرنا ہوگا۔