اسلام آباد 03 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم نے سنیئر سول سرونٹ احد چیمہ کا استعفی منظور کر لیا، احد چیمہ کا استعفی4 جنوری 2022 سے منظور کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سینئر سول سرونٹ احد چیمہ کو ملازمت جاری رکھنے پر قائل نہ کر سکے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سنیئر سول سرونٹ احد چیمہ کا استعفی منظور کر لیا،احد چیمہ کا استعفی 2022سے منظور کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم احد چیمہ کو وزیر اعظم آفس میں خصوصی ٹاسک دینا چاہتے تھے،مگر انہوں نے سابقہ دور میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی بنیاد پر کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔