وفاق کے غیرآئینی اقدام کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے: بیرسٹر سیف

 
0
90

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): خیبر پختون خوا حکومت نے وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔

اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران نقل و حرکت کی آزادی کا حق پامال کیا گیا، تشدد کیا گیا، آنسو گیس کی شیلنگ ہوئی، صوبے کے عوام کو محصور رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے غیرآئینی اقدام کیخلاف سپریم کورٹ جانے پر غور کر رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کابینہ کا خاص اجلاس آج ہوا جس میں ایک نکاتی ایجنڈا شامل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آزادی مارچ شرکاء پر تشدد اور رکاوٹیں ڈالنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ مرکز نے خیبرپختونخوا کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب وفاق کے خلاف اپنی حکمت عملی طے کررہے ہیں۔