تھانہ کورال کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کو پکڑنے پر دو جوانوں کو نقد کیش انعام اور سرٹیفکیٹس

 
0
23755

اسلام آباد اگست 05۔(ٹی این ایس ) ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے تھانہ کورال کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار ڈاکووں کو پکڑنے پر دو جوانوں کو نقد کیش انعام اور سرٹیفکیٹس دئیے ۔انہوں نے پولیس ہدایت کی کہ تمام افسران دفاتر اور تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کیساتھ بہتر رویہ اپنائیں اور ان کے مسائل کا ازالہ کریں، جر ائم کی روک تھا م کے لیے تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور جوانوں اور گاڑیوں کو خود چیک کریں ، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی زیر صدارت گزشتہ روز جر ائم کے انسداد اور اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی کے حو الے سے سیف سٹی سنٹر میں اجلا س منعقد ہو ا ،جس میں ایس پی صدر ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی ،ایس پی سٹی شیخ زبیر احمد،ایڈیشنل ایس پی حسام اقبال، اے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اس مو قع پر ایس ایس پی اسلام آ باد نے کر ائم کی صورت حا ل کا جا ئز ہ لیا، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، مجرمان اشہا ریو ں اور عدالتی مفروران کے خلاف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے اس عمل میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے ، تمام افسران اپنے اپنے ایر یاز میں ہا لٹنگ ڈیو ٹی،سیرا چارلی،محافظ سکواڈاور دیگر ڈیوٹی پر مو جو د عملہ کو خود چیک کریں اور ان کو بریف کریں ۔افسران بالا کی طرف سے چیکنگ کے دوران اگر کوئی آفیسر اپنے علاقے میں موجود نہ پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی اسلام آباد نے دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے بارے میں سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنایا جائے اور ان کی شکایات کو سن کر ان کا ازالہ کیا جائے ۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے ۔دوران چیکنگ مشتبہ یا بغیر کاغذات موٹر سائیکلز کی مکمل چانچ پڑتال کی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کے سدباب کے لئے ذاتی دلچسپی لیں ۔اپنی ڈیو ٹی ایما نداری اور نیک نیتی سے سرانجا م دیں ۔انچار ج کار سیل لیاقت علی سب انسپکٹر کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔آخر میں ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے کورال کے علاقہ ترامڑی میں دوران چیکنگ موٹر سائیکل پر سواراسلحہ سے لیس دو ڈاکووں کو گرفتار کرنے اور انتہائی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر دو جوانوں کنسٹیبل منیر حیدر اور کنسٹیبل قیصر کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے ۔ایس ایس پی نے کہا کہ جو بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔