ملک کو سب سے زیادہ نقصان سابق ڈکٹیٹر مشرف نے پہنچایا ، مفتی محمد نعیم

 
0
512

کراچی اگست 05.(ٹی این ایس )معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملک گھمبیر سیاسی ، معاشی اور معاشرتی انتشار کا شکار ہے ، الزامات کی سیاست کے ذریعے ملک کو عالمی سطح پر بدنام کیاجارہاہے،سیاستدانوں نے ہر دور میں ذاتی مفاد کیلئے ملک کو نقصان پہنچایاہے ، سیاستدان وحکمرانوں کی ہٹ دھڑمی کا خمیازہ پوری قوم کو بگھتنا پڑتاہے ، سابق ڈکٹیٹر کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ودیگر اسٹیک ہولڈرز کو اتحادیکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اگست آزادی پاکستان کا مہینہ ہے ہمیں اس ماہ میں من حیث القوم اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ، کیا ہم نے بانی پاکستان کے بتائے ہوئے کاز کے مطابق اس ملک کو کچھ دیاہے ، بزرگو نے لاکھوں قربانی دیکر اسلام کیلئے حاصل کیا تھا آج یہاں سے اسلام کو نکالنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں رچائی جارہی ہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہم 70ویں یوم آزادی منانے کی تیاری کررہے ہیں ،لیکن وطن عزیز آج بھی وہی پرکھڑا ہے جہاں سے چلا تھا ہماری ہم پلہ ریاستیں ترقی کے منازل طے کررہی ہیں اور ہم الزامات اور مفاد کی سیاست کے چکر کاٹ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لیاقت علی خان کے بعد کوئی بھی حکمران ملک کو مخلص نہیں ملا ہر شخص نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک ملک کو لوٹایا اپنا مفاد حاصل کرتارہاہے ، مفاد پرستی کی سیاست جب تک ہے ملک ترقی نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ قوم سمجھ چکے ہیں کہ حکمران وسیاستدان سب کرپٹ ہیں ، عوام کا اعتماد بھی حکمران وسیاستدانوں سے اٹھ چکاہے بس موجودہ حالات میں مخلص قیادت کو آگے آنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ وطن عزیز اس وقت دیگر گوں مسائل سے دوچار ہیں ایک طرف ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری ، اور بد حالی کے باعث ملکی عوام پریشانی سے دوچار ہے تو دوسری جانب ذاتی مفادات کی خاطر سیاستدان و حکمران ایک دوسرے سے گھتم گھتا ہوکر ملک کو مزید خطرات سے دوچارکررہے ہیں،ماضی میں سیاستدان و حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک دولخت ہوا ڈکٹیٹروں میں مشرف نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا غیروں کی خوشنودی کیلئے ملکی سالمیت کا سودا کرکے ملک کو معاشی ، معاشرتی اور جغرافیائی خطرات سے دو چار کیا، انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے ملک کو قوم کی ترقی کیلئے باہم متحدہونے کی ضرورت ہے ، الزامات کی سیاست عالمی سطح پر وطن عزیز کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سیاسی اسکورنگ کے نہیں بلکہ ملک و قوم کے مفادمیں باہم رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر یک جان ہوکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی ضرورت ہے ۔