حکمران اتحاد کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ

 
0
108

حکمران اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق مرزا آفریدی تحریک انصاف کے امیدوار کی حیثیت سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے ۔
مرزا آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 50 سے زائد سینیٹروں کے دستخط کروا لیے گئے ۔تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق مرزا آفریدی اس ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی تحریک کسی بھی وقت سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جاسکتی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر نئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ حکمران اتحاد کرے گا۔