تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ممکنہ فیصلے پر حکمت عملی مرتب کر لی ،، توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ممکنہ نااہلی پر تحریک انصاف نے اپنے تنظیمی عہدیداروں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا۔ پورے ملک میں شدید احتجاج کیا جائے گا ،، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اس احتجاج کو لانگ مارچ کی کال میں تبدیل کردیا جائے