وزیر داخلہ کی پنجاب ہاؤس آمد، میاں نوازشریف سے ملاقات

 
0
396

اسلام آباداگست 7(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پنجاب ہاؤس آمد، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات ،اہم ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے پنجاب ہاؤس میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور اہم ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان جی روڈ کے ذریعے لاہور مسلم لیگ (ن) کے قائد کی روانگی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے نوازشریف کو جی ٹی روڈ پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سکیورٹی رپورٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔