وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت

 
0
333

 

 اگست7(ٹی این ایس)  اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست پی ٹی آئی کے عثمان سعید اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی،.وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم نے سابق وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کا نام ای سی ا یل میں نام ڈالنے سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد عدالت سے رجوع کیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا ریکارڈ ہے کہ جب بھی ان کے خلاف کو ئی عدالتی فیصلہ آتا ہے تو یہ بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں ۔اس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالت ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق حکم دے سکتی ہے؟، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ای سی ایل رولز کے مطابق عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف اور اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکم جاری کر سکتی ہے.عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔