شرجیل خان کیس کا فیصلہ 24 اگست تک سنائے جانے کا امکان

 
0
548

لاہور اگست7(ٹی این ایس) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پکڑے جانے والے شرجیل خان کیس کا فیصلہ سنانے کے لئے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے سر جوڑ لئے، شرجیل خان کیس کا فیصلہ 24 اگست تک سنائے جانے کا امکان ہے جس میں نوجوان کھلاڑی کو تین سے پانچ سال تک معطلی کے ساتھ ایک کروڑ روپے تک جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن قانون کے تحت سپاٹ فکسنگ کیس میں پکڑے جانے والے کرکٹر کو کم سے کم پانچ سال جبکہ زیادہ سے زیادہ تاحیات پابندی کی سزا سنائی جا سکتی ہے تاہم ٹربیونل کو اختیار ہے کہ وہ پانچ سال سے کم سزا بھی سنا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر جمشید کا معاملہ اس وقت نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ میں چل رہا ہے جہاں جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق ان کے کیس کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔