وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف حسب سابق بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کی اس کے علاوہ عوامی گزرگاہوں اور عوامی مقامات سے بھی تجاوزات کو ہٹا کر تجاوز کنندگان کا 8 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا۔

 
0
156

تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز آبپارہ مارکیٹ سے کیا گیا جہاں عوامی گزرگاہ سے تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے 4 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ اسی طر کی کاروائی کورال چوک کے پاس کی جہاں تجاوزات کنندگان نے سروس روڈ پر تجاوزات کر رکھی تھیں جس سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہو رہی تھی تجاوزات کو ہٹا کر 2ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔
اس طرح انفورسمنٹ سٹاف نے دہی علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے متعدد تعمیرات کو گرا کر سرکاری زمیں واگزار کرا دی گئ جس کا آغاز سیکٹرE-12 سے کیا گیا جہاں 2 کمرے بمہ چاردیواری گرا دی گئ۔ اس طرح کی ایک کاروائی ملپور کے علاقہ میں کی گئ جہاں 1 کمرہ بمہ چاردیواری گرا دی گئ ۔ اس کے علاوہ سیکٹرG-8 میں تعمیراتی سامان کے اڈوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئ اور 5 ریت بجری اور اینٹوں کے اڈوں کو ختم کیا گیا یاد رہے کہ یہ غیر قانونی بلڈنگ مٹیریل اڈے اسلام آباد میں ناجائز تعمیرات و تجاوزات کا موعجب بنتے ہیں ۔ اسی طرح انفورسمنٹ سٹاف نے رات کو بھی تجاوزات کے خلاف کاروئیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس کے لیے باقائدہ 2 ٹیموں پر مشتمل سکواڈ بنا رکھا ہےجو دفاتر ٹائم کے بعد بھی عوامی شکایات کے اذالا کے لیےبرقت تیار رہتے ہیں شام کی انسداد تجاوزات ٹیموں نے سیکٹرI-8 میں عوامی شکایات پر کاروائی کررتے ہوئے عوامی پارک کو تجاوزات سے صاف کرتے ہوِے1 ٹرک سامان ضبط کیا اور عامی پارک سے 1 چھپر ہوٹل کو بھی گرا دیا آج کی کاروائوں میں مجموعی طور پر 8 ٹرک سامان ضبط کیا گیا ۔چیریمن سی ڈی اے کیپٹین (ریٹائر) محمد عثمان کے واضع ہدایات کی روشنی میں انفورسمنٹ سٹاف نے دن رات اسلام آباد کوتجاوزات سے پاک کرنے کا تہیہ رکھا ہے