وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف ماہر تعلیم اور ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں پنجاب کا نمائندہ مقرر کر دیا

 
0
208

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے معروف ماہر تعلیم اور ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کی ملاقات

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کو ہائیرایجوکیشن پاکستان میں تقرری کا نوٹیفکیشن دیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کی نئی تقرری کے حوالے سے نیک خواہشات کااظہار

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے تقرری پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن نے پنجاب میں انٹرپرینیور شپ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ چودھری پرویز الٰہی

پنجاب کے تعلیمی نظام میں انٹرپرینیورشپ پروگرام کے ذریعے انقلاب برپا کرنے والی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کے ویژن سے پاکستان بھر کے یوتھ فائدہ حاصل کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں صوبہ پنجاب کی متحرک نمائندگی کریں گی۔چودھری پرویزالٰہی

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن انٹرپرینیوریل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی معاونت کریں گی۔چودھری پرویزالٰہی

تعلیمی اداروں میں ملازمتوں کی بجائے نئے آئیڈیاز کے حامل ایسے ہونہار نوجوانوں کو تیار کریں گے جو روزگار دینے کے ساتھ معیشت کو بھی مضبوط کریں گے۔پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن

تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو نالج بیس اکانومی کی طرف لے جانا ہی وطن کو موجودہ معاشی بحران سے نکال سکتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن

ا

وہی ملک ترقی کر رہے ہیں جو نالج بیس اکانومی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن