پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ میچ میںمحمد رضوان کی بجائے سرفراز احمد کو کھلایا جائے،قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تجویز دیدی

 
0
112

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف

تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے محمد رضوان کو ریسٹ دے کر سرفراز احمد اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ رضوان نے کئی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپنر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے، جب کہ ہوتا یہ ہے کہ اگر اوپنر نہ ہو تو تیسرے نمبر والا کھلاڑی بطور اوپنر اوپننگ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلیئر کے پاس پاور ہوتی ہے کیونکہ جب کوئی کھلاڑی پرفارمنس دیتا رہتا ہے تو وہ سپر اسٹار بن جاتا ہے اور پھر وہ اپنی بات منوانا شروع کردیتا ہے کہ میں یہاں نہیں یہاں کھیلوں گا، انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں کوچ کا کردار بہت اہم ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو منفرد لے کر چلنا چاہتا ہے یا پھر بطور ٹیم پلیئر ہی، میرا خیال ہے کہ فیصلہ وہ ہونا چاہیے جو ٹیم کیلئے بہتر ہو نہ کہ کسی کو فیور دی جائے، کسی بھی بلے باز کی ناکامی کا سوال بیٹنگ کوچ سے ہی کیا جائے گا۔