اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن کیس کا فیصلہ سنا دیا

 
0
121

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیس کا فیصلہ سنا دیا ،یونین کونسلز بڑھانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن فیصلہ کالعدم قرار،اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 27 دسمبر کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بھی فیصلہ فریقین کو سن کرکرے گا ، ووٹرز لسٹوں کی درستگی کے لیے دائر درخواست پر بھی متاثرہ ووٹرز کو 28 دسمبر کو سنا جائے۔