بہت جلد عام ا نتخابات ہوتے نظر آر ہے ہیں،کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، عمران خان

 
0
411

اسلام آباد اگست 8(ٹی این ایس) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14اگست سے پارٹی کی رکنیت سا زی اور انتخابی مہم کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مخصوص نشستوں پر خواتین کو سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیے جائیں گے ، بہت جلد عام ا نتخابات ہوتے نظر آر ہے ہیں اس لئے کارکنوں کو ہدایت کررہاہوں کہ وہ تیاری شروع کردیں ، ایک دو گھنٹے بعد نوازشریف کے مارچ کے شرکاء انہیں چھوڑ دیں گے ، جب ہم احتجاج کر رہے تھے تو کنٹینر بری چیز تھی ، کیا (ن) لیگ کا مقصد شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کی جائے ، ہمارے کارکنان نوازشریف کی ریلی کے راستے میں سارا ٹبر چور ہے کے بینرز لگانے والے تھے ، عدالتی فیصلے خلاف احتجاج کر کے یہ بلیک میلنگ کر رہے ہیں ، یہ این آر او مانگ رہے ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری نے آنے میں تاخیر کی انہیں پہلے آجانا چاہیے تھا ، شاہد خاقان عباسی کے پاس موقع تھا کہ کرپٹ لوگوں سے خود کو الگ کرنے کا ، ، 13اگست کو شیخ رشید کیساتھ مل کر راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ۔

منگل کوتحریک انصاف کی پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 14اگست سے پارٹی کی رکنیت سازی اور انتخابی مہم کا اعلان کردیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ خود تمام انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ، کارکن انتخابی عمل کی تیاریاں شروع کریں ، پانامہ کیس کا فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے ، کارکن باہر نہ نکلتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا، آئندہ مخصوص نشستوں پر خواتین کو سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیے جائیں گے ، ہماری ایک مافیا کے خلاف جنگ تھی ، پانامہ کیس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، پارٹی مبارکباد کی مستحق ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج پر شیلنگ کرنا جمہوریت میں نہیں ہوتا، جمہوریت کے نام پر جب 2ڈکٹیٹر شپ قائم ہو تب ایسا ہوتا ہے ، عدالت کے فیصلے پر پوری قوم جشن منا رہی ہے ، لاک ڈائون کے دوران کارکنوں نے شیلنگ برداشت کی ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی جدوجہد میں ایک سال لگا، عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ریلی پر اخراجات کو بچانے کیلئے پوری (ن) لیگ مصروف ہوگئی ہے ، فیصلے کے بعد (ن) لیگ اور شریف خاندان کو الگ ہوجانا چاہیے تھا ۔

عمران خان نے کہا کہ ملک بھر سے پٹواریوں کو کل کے شو کیلئے بلایا جارہا ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کل لوگ باہر نکلے تو چوری جائز ہے ، ایک خاندان کو بچانے کیلئے پٹواریوں ور ڈی سی اوز کو لگادیا گیا، ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے ، آج ہم نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی ۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ 13اگست کو راولپنڈی میں شیخ رشید کیساتھ مل کر جلسہ کریں گے ، پوری قوم طاہر القادری کیساتھ کھڑی ہے ، ہم کنٹینر پر جمہوریت کو مضبوط کرنے چڑھے اور یہ اپنے ملک کی عدالتوں کے خلاف کنٹینر پر چڑھ رہے ہیں ۔

نوازشریف کے لاہور مارچ کے بارے میں بات کرت ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک دو گھنٹے کے بعد مارچ کے شرکاء انہیں چھوڑ دیں گے ، جب تک جنون نہ ہو لوگ ساتھ نہیں دیتے ، کرائے کے لوگ ان کیساتھ زیادہ دیر تک نہیں چلین گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، قوم فوج اور سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہے ، جب ہم احتجاج کر رہے تھے تو کنٹینر بری چیز تھی ، یہ لوگ نیب سے خوفزدہ ہیں ، کیا (ن) لیگ کا مقصد شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے ، ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سڑکوں پر نکلے تو کہا گیا جمہوریت ڈی ریل ہورہی ہے ، پارٹی کو الیکشن کی تیاری کرائیں گے ، عوام کے پاس جائیں گے ، سانحہ ماڈل ٹائون پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کی جائے ۔ کارکنوں کو ریلی کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے ، ہم ملک میں کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے ۔ عمران خان نے کہا کہ کارکنان نوازشریف کی ریلی کے راستے میں سارا ٹبر چور ہے کہ بینرز لگانے والے تھے ، عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کر کے یہ بلیک میلنگ کر رہے ہیں ، یہ این آر او مانگ رہے ہیں انہیں معلوم ہے کہ یہ جیلوں میں جا رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے پاس موقع تھا کہ کرپٹ لوگوں سے خود کو الگ کرنے کا ، ڈاکٹر طاہر القادری نے تاخیر کی انہیں پہلے آجانا چاہیے تھا ۔