شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو چیلنج کردیا

 
0
134

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ کے طلبی نوٹس کو چیلنج کردیا ۔شیخ رشید نے نوٹس غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتطار حسین پنجوتھہ کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ،پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح نوٹس کا اختیار نہیں ، پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نوٹس جاری کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے ،پولیس کو مجھے ہراساں کرنے سے روکا جائے ،درخواست میں مدعی ، ایس ایچ او اور آئی جی درخواست میں فریق بنایا گیا۔