قانون کی خلاف ورزی پر شاہین پبلک اسکول کے مزید 2 کیمپسز کی رجسٹریشن معطل

 
0
112

ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے قانون پر عملدر آمد نہ کرنے، سالانہ فیس لیب چارجز کی غیر قانونی وصولی اور ماہانہ فیسوں میں من مانا اضافہ کرنے پر شاہین پبلک اسکول کے مزید دو کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

شاہین پبلک اسکول کے جن 2 کیمپسز کی رجسٹریشن معطل ہوئی ان میں گلستاں جوہر بلاک 2 اور گلشن اقبال بلاک 7 کیمپسز شامل ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ پرائویٹ انسٹی ٹیوشن نے اسکول کو وصول کی گئیں اضافی فیسوں کو طلبہ کو واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے.

اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹوریٹ نے برٹش کونسل کراچی کو ایک خط لکھا ہے کہ شاہین پبلک اسکول کا کوئی بھی کیمپس او لیول کلاسز کے لئے رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔

اگر برٹش کونسل کے پاس اسکول انتظامیہ نے کوئی دستاویز جمع کروائی ہیں تو وہ ڈائریکٹوریٹ کو بھیج دی جائیں، کیونکہ اسکول کی گلستان جوہر بلاک 2 میں قائم کیمپس میں اولیول کی کلاسز منعقد کی جاتی ہیں اور طلبہ ان امتحانات میں بھی شرکت کرتے ہیں۔

مزید اے کیو خان اسکول سسٹم نارتھ ناظم آباد کراچی کو زائد فیسوں کی وصولی پر وضاحتی خط جاری کرتے ہوئے زائد فیسوں کو طلبہ کو واپس کرنے اور سات روز کے اندر اندر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے. بصورتِ دیگر اسکول کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی