عدالت کا عامر سعید راں کو 6فروری تک بازیاب کرانے کا حکم

 
0
81

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید راں کو 6فروری تک بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار اور مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے آدم سعید کی درخواست پر سماعت کی۔سی سی پی او لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عامر سعید راں کی حراست سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
عدالت نے عامر سعید راں کی حراست سے متعلق ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔
عامر سعید راں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر سعید راں کو کسی قانونی جواز کے بغیر حراست میں لیا گیا۔ عامرسعید کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عامر سعید کی گرفتاری سے وکلا کمیونٹی ہیجان میں مبتلا ہے۔ عدالت عامر سعید راں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دے اور ان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت طلب کرے۔
وکلا نے کہا کہ پولیس نے ایکس سی این ملزم دلشاد کو گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن نے عبوری ضمانت کے لیے آئے ملزم کو گرفتار کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کرکے رپورٹ پیش کرے،بعد ازاں عدالت نے سماعت 6فروری تک ملتوی کردی۔
پولیس اور ایف آئی اے کے مطابق عامر سعید انکی تحویل میں نہیں،CCTV کے مطابق وہ گلبرگ اپنے فلیٹ کی طرف گئے لیکن فلیٹ پر نہیں پہنچ سکے