این اے 62 کے امیدوار عظمت علی مبارک کی شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست 

 
0
195

راولپنڈی؛ (پریس ریلیز) این اے 62 راولپنڈی سے امیدوار عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس مقصد کے لیے اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے عظمت علی مبارک کی جانب سے انتخابی عذرداری دائر کی جس میں انہوں نے کہا کہ این اے 62 راولپنڈی کے امیدوار شیخ رشید پر سنگین الزامات ہیں۔
شیخ رشید این اے 62 سے امیدوار کی حیثیت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔
شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، عظمت علی مبارک کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی امیدوار فوجداری مقدمات میں ملوث ہے تو وہ جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا اہل نہیں، شیخ رشید کئی فوجداری مقدمات میں نامزد ہیں۔
صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے امیدوار کا تجویز کنندہ اور سیکنڈر کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت شیخ رشید موجود نہیں تھے۔
سکروٹنی کے عمل میں دوسرا امیدوار تبدیل نہیں کیا جاسکتا، شیخ رشید بھی عوامی ہمدردیاں حاصل کرکے اپوزیشن امیدواروں کے لیے مسئلہ بن گئے۔
کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک جائیداد لال حویلی وغیرہ کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس لیے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
شیخ رشید کے خلاف کراچی، حب، لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں درج ایف آئی آر سنگین نوعیت کی ہیں۔