جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کا 200 کارکنوں کی گرفتاری کا دعوی، رانا ثنا نے تعداد بتا دی

 
0
126

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عمران خان پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کو اپنی سازش کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عوام نے جیل بھرو تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، جیل بھرو تحریک کے لیے 300 سے 400 لوگ جمع ہوئے، حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا، تین گاڑیوں میں 80 کے قریب لوگ بیٹھے جنہیں حراست میں لیا گیا، عمران خان ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کے تحت 200 کارکنان کی جانب سے گرفتاری دینے کا دعوی کیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا آج 200 سے زائد کارکنوں نے رہنماں کے ہمراہ گرفتاری دی، گرفتاریاں دینے کا سلسلہ ملک بھر میں جاری رہیگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے، ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریفی سمجھتے ہیں لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے، تم چاہتے ہو دوبارہ یہ ملک یرغمال بن جائے تو ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف نے 870 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے بڑی مشکل سے انہیں 170 ارب روپے کے ٹیکس پر انہیں راضی کیا، کوئی بتائے ہم نے 8 ماہ میں کیا غلطی کیا اور معیشت کو کیا نقصان پہنچایا