لاہور(ٹی این ایس) این اے 130سے نواز شریف کی کامیابی کوچیلنج کردیا گیا

 
0
117

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
یاد رہے کہ حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 376 پولنگ اسٹیشنز سے پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
یہاں سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔