پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہرا دیا

 
0
79
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہزار دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے قلندرز کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا پائی۔۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 51، کوہلر کیڈمور نے 55 اور راجا پکسے نے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
242 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں زلمی کا آغاز مایوس کن تھا۔ ایک رن کے مجموعی سکور پر محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابر اعظم 28 رنز کے مجموعی سکور پر سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔  اس کے صائم ایوب اور کیڈمور نے دھواں دھار بیٹنگ کی تاہم حارث رؤف اور راشد خان نے صائم اور کیڈمور کی اہم وکٹیں اہم مواقع پر حاصل کرکے زلمی کی پیش قدمی کو بریک لگا دی۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمان خان نے دو، راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔