ایم کیو ایم کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار، خود شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

 
0
179

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری شروع ہو چکی ہے، تین مارچ سے گھروں کو شمار کرنے کے لیے اہلکار آ ئیں گے، سندھ کے شہری علاقوں میں مردم شماری ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پچاس سال پہلے کوٹہ سسٹم نافذ ہو گیا، میں اسکولوں میں پڑھایا جاتا تھا پاکستان کی آبادی20 فیصد شہروں اور 80 فیصد دیہاتوں میں رہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھا دکھایا گیا۔

مصطفی کمال نے خود شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خانہ شماری کیلئے بھی کم از کم 10 دن دیے جائیں، 250 گھروں پر ایک بلاک بننا ہے، اطلاعات ہیں کہ 250 سے زائد گھروں پر بلاک بنا رکھا ہے، افسوس ہیکہ70سال بعدبھی یہ ڈر ہے کہ ہمیں کم گنا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا کام ہوا جس سے اس شہر کے لوگوں میں کوئی بددلی پیدا ہوئی تو اس کا نقصان پورے پاکستان کو ہوگا۔