پاکستان آرمی کی برطانیہ میں شاندار کارکردگی

 
0
59

نظم و ضبط اورملٹری ڈرل کے حوالے سے پاکستان آرمی ایک منفرد مقام رکھتی ہے

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ
برطانیہ میں ملڑی ڈرل کے معیار کو جانچنے کے لیےسالانہ منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پیس سٹکنگ 2023 کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

مقابلوں میں پاکستان آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی –

پاکستان آرمی نے 2018 میں پہلی بار انٹرنیشنل پیس سٹکنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا –

سالانہ منعقد ہونے والے منفرد طرز کے مقابلوں میں اب تک مجموعی طور پاکستان آرمی نے سال 2018, 2019 اور 2020 میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سال 2022اور 2023 میں پاکستان آرمی کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی

سال 2021 میں کو رونا کی وبا کی وجہ سے مقابلے منسوخ کر دیے گئےتھے-

سال 2023 کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے حوالدار نعمان کو بہترین انفرادی ڈرل سارجنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ 2023 میں کل 16 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں پاکستان سے کل پانچ ڈرل سارجنٹس نے حصہ لیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مایہ ناز ڈرل سکواڈکی کارکردگی کو برطانوی ناظرین کی طرف سےپسند کیا گیا اوربے حدسراہاگیا۔