نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

 
0
75

 

محسن نقوی نے دل کے مریضوں کے لئے پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا

محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا۔مریضوں کی عیادت کی اورخیریت دریافت کی

مریضوں اور تیمارداروں سے پی آئی سی میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے استفسار کیا

مریضوں سے بائی پاس اور انجیو گرافی کی سہولت کے بارے دریافت کیا

محسن نقوی کا پی آئی سی میں
انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی قلت کا نوٹس

سیکرٹری صحت کو انجیو پلاسٹی گا ئیڈنگ کیتھیٹرز کی فوری فراہمی کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں

محسن نقوی نے ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لئے پرائمری انجیو گرافی کی سہولت مہیا کئے جانے کا بھی جائزہ لیا

محسن نقوی نے پی آئی سی میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا

رش کے باوجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف محنت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔محسن نقوی

پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔محسن نقوی

پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی گائیڈنگ کیتھیٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیکرٹری صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔محسن نقوی