اسلام آباد(ٹی این ایس) :مبارک ہو؛امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا،مہنگائی میں کمی آگئی، وزیرخزانہ

 
0
123

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18 روپے کمی ہو گئی ہے، امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا ٹوئٹرپر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ’ مبارک ہو، مہنگائی 29 فیصد پر آ گئی ہے۔‘
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق جون 2023ء میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ یہ شرح مئی 2023 میں 38 فیصد تھی۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔