راولپنڈی (ٹی این ایس)ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

 
0
175

ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔