اسلام آباد(ٹی این ایس)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بیان

 
0
120

مقبوضہ کشمیر کے بہادر لوگوں سے اظہار یکجہتی

چار سال پہلے آج کے دن مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حق پر شب خون مارا، شیری رحمان

مودی حکومت نے استحصال اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کی، شیری رحمان

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا جیل بنایا ہوا ہے، شیری رحمان

بغاوت کے خوف سے بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ابھی تک مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، شیری رحمان

مودی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنے والے سینکڑوں کشمیری رہنماء تاحال بھارتی جیلوں میں قید ہیں، شیری رحمان

دوسری جانب پاکستانی تاریخ کی نااہل ترین حکومت کے سربراہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے گزشتہ مذمتی بیانات کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، شیری رحمان

تاہم 5 اگست کے سیاہ دن کو تاریخ میں پی ٹی آئی کی لیگیسی کے طور پر یاد رکھا جائے گا، شیری رحمان

انہوں نے بھارت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے بجائے ہر جمعہ کو 2 منٹ کی خاموشی کا اعلان کیا، شیری رحمان

ان کی نااہلی اور کشمیر دشمنی کو کسی بھی صورت پر معاف نہیں کیا جائے گا، شیری رحمان