چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ایل اوسی پراگلے مورچوں کادورہ

 
0
652

راولپنڈی اگست14(ٹی این ایس)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایل اوسی پراگلے مورچوں کادورہ کیا،جہاں پرآرمی چیف کوایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی اور پاکستان کے جواب پربریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج یوم آزادی کے موقع پرلائن آف کنٹرول پراگلے مورچوں پرپہنچ گئے۔آرمی چیف نے ایل اوسی پرتعینات پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان ے بلندجذبے کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے بھارتی سیزفائرکی خلاف ورزی پرپاک فوج کے ردعمل کی تعریف کی۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ بھارتی فوج کاکشمیریوں پرجبرآزادی کی جدوجہدے عزم کوکم نہیں کرسکتا۔بھارتی تسلط کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ جشن آزادی منانے ملکی دفاع سے بہترکوئی اور طریقہ نہیں ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج ایل اوسی پرصرف بھارتی اشتعال انگیزی کاجواب دیتی ہے۔اس موقع پرآرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی تھے۔