اسلام آباد(ٹی این ایس) ایک سونوے ملین پاؤنڈ کیس: امین اسلم نیب میں پیش، شہزاد اکبر کی وطن واپسی کا مطالبہ کردیا

 
0
39

 پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب میں پیش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک امین اسلم نیب راولپنڈی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں نیب ٹیم نے ان سے دو گھنٹے سے زائد تفتیش کی جب کہ اس دوران ملک امین اسلم نے بیان ریکارڈ کرایا۔
نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملک امین اسلم نے کہا کہ میں متعلقہ کابینہ میٹنگ میں تھا اس لیے نیب نے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا تھا۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ وعدہ معاف گواہ تو نہیں بننے جارہے؟ اس پر ملک اسلم نے کہا کہ نہیں وعدہ معاف گواہ بننے جیسا کچھ نہیں ہے۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ نیب نے پوچھا کابینہ ارکان میں کس کس نے خفیہ دستاویزپردستخط کیے، نیب نے مجھ سے کابینہ میٹنگ کا احوال پوچھا، کابینہ نے خفیہ معاہدے کے تحت فیصلہ لیا تھا اور میں مشیر تھا اس لیے میں کابینہ کے ووٹنگ ممبران میں شامل نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شہزاد اکبرکو واپس آنا چاہیے جنہوں نے کیس پیش کیا، وہ باہربیٹھ کر مزے نہ لیں اور پاکستان واپس آکرجواب دیں۔
واضح رہےکہ ملک امین اسلم پی ٹی آئی کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے سربراہ تھے اور انہوں نے سانحہ 9 مئی کے بعد پارٹی کو خیرباد کہہ دیا