لاہور (ٹی این ایس) صوفیاء کرام کی درگاہیں امن اور محبت کی علامت ہیں

 
0
58

ایوانِ مشائخ پاکستان کے چئیرمین گدی نشین حضرت سید پیر چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رح چشت نگر مناواں لاہور نے کہا ہے کہ صوفیا کرام کی درگاہیں محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہیں – برصغیر کے صوفیاء اور اولیاء کرام نے اللہ اور اسکے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام عوام تک جس لگن محنت اور صدق دل سے عوام تک پہنچایا انکی یہ خدمات کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا – پیرسیدسہیل بخاری نے یہ بات حضرت سید پیر محمد صدیق شاہ المعروف پیرسید چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رح اولاد پاک حضرت سید پیر مکی رح لاہور کے عُرس مبارک کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا – انہوں نے کہا کہ پیر چشتی اولیاء سخی سرکار مکی رح 21،ویں صدی کے ولی تھے انکی اسلام کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں –
اس موقع پر مزاراقدس پر سجادگان دربار شریف ڈاکٹر سید ناصر علی شاہ، پیرسید معین حیدر شاہ نے پیر سید سہیل بخاری کے ہمراہ چادر پوشی کر کے عُرس کا افتتاح کیا اور عظیم پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا مانگی گئی  ١