اسلام آباد(ٹی این ایس) دوبئی جانے کے خواہش مند خواتین و حضرات الرٹ ہو جائیں ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس

 
0
137

شہری سے دبئی بھجوانے کے بہانے رقم ہتھیانے کا مقدمہ درج۔

مقدمہ تھانہ آبپارہ میں فراڈ، دھوکہ بازی کی دفعات کے تحت درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان متحدہ عرب امارات کا ویزا لگوانے کے بہانے شہریوں سے رقم ہتھیاتے تھے۔

عوامی آگاہی کےلیے واضح رہے ایمبیسی یا قونصلیٹ ورک ویزا کے لئے 69 ڈالر اور کاغذات کی تصدیق کے 41 ڈالر سرکاری فیس وصول کرتا ہے۔

ان کے علاوہ کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جاتی۔

ویزا کے حصول کےلیے صرف منظور شدہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں۔

کچھ غیرمستند کمپنیاں شہریوں سے اضافی رقم بٹورتے ہیں۔

شہری ایسی غیرمستند کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ایمبیسی کی منظور شدہ کمپنیوں کے علاؤہ کوئی کمپنی یا فرد ویزے کے لیے رقم لینے کا مجاز نہیں۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔