اسلام آباد(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور اٹک سے سابق ایم پی اے میجر طاھر صادق نے کہا ھے کہ پنجاب کی غیرمنتخب نگراں حکومت اساتذہ اکرام کے ساتھ توھین امیز سلوک کر رہی ہے

 
0
123

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور اٹک سے سابق ایم پی اے میجر طاھر صادق نے کہا ھے کہ پنجاب کی غیرمنتخب نگراں حکومت اساتذہ اکرام کے ساتھ توھین امیز سلوک کر رہی ہے، اب سرکاری تعلیمی ادارہ جات نجی تحویل میں دے کر غریب بچوں سے تعلیم کے مواقع چھیننا چاھتی ھے۔ جبکہ پنشن کا خاتمہ ریٹائرڈ ملازمین کا معاشی قتل ھے۔ یہ فیصلے فوری واپس لے کر اساتذہ سے معافی اور بے بنیاد مقدمات ختم کیے جائیں۔ ھفتہ کو انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا پرائمری سے لیکر ہائی تک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوگئے ہیں۔ یہ حکومت کے معاملات کو چلانے کا آخر کیا طریقہ ہے؟ اگر آپ کے پاس عقل اور فہم نہیں تو بہتر ہوگا کہ اس منصب سے الگ ہو جاہیں۔ میجر طاھر صادق نے کہا ہمارے بچوں کو تعلیم کے زیور سے سے آراستہ کرنے والے اساتذہ پچھلے کئی روز سے لاہور سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، ان کے 5 مطالبات ہیں۔ پہلا مطالبہ ہے کہ لیو ان کیشمنٹ کو بند نہ کیا جائے، دوسرا پینشنز کا سلسلہ بھی نہ روکا جائے اور تیسرا، شہروں میں گورنمنٹ اسکولوں کی پرائیوٹائزیشن نہ کی جائے۔ چوتھا مطالبہ ہے کہ ایس ایس ٹی ٹیچرز کو مستقل کیا جائے جبکہ پانچواں مطالبہ ہے کہ پروٹیکشن ایڈجسمنٹ کی جائے۔یہ مطالبات سو فیصد جائز ہیں اور اساتذہ کرام کا بنیادی حق ہے جو کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے نہیں چھینا جا سکتا۔

پنجاب کے تمام سول سروینٹس بھی اس احتجاج میں شامل ہیں اور تمام کالجز بھی بند ہیں۔لیکچررز، پروفیسرز ،ہیلتھ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اربابِ اختیار سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ ٹیچرز کے مطالبات جو بہت ضروری ہیں فوری مان لئیے جائیں،باقی معاملات پر کمیٹی بنا کر اساتذہ کو اس میں شامل کیا جاۓ اور جتنا جلد ممکن ہو تمام مطالبات کو پورا کیا جانا چاہیے۔ جیسے ہی الیکشن ہوتے ہیں، منتخب حکومت آکر نگران سیٹ اپ کے تمام ناجائز و خلافِ قانون فیصلوں کو اٹھا کر کوڑے دان میں پھینک دے گی۔