اسلام آباد(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

 
0
139

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور کاہنہ این اے 123 میں جلسے کی اجازت دے دی۔ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اکتوبر کو لاہور کاہنہ این اے 123 میں جلسے کی اجازت دی ہے، اس سے پہلے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا جس میں تحریک انصاف کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔