کراچی(ٹی این ایس) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری راشدمحمود سومرو کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئی جی سندھ راجہ رفعت سے ملاقات

 
0
87

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری راشدمحمود سومرو کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئی جی سندھ راجہ رفعت سے ملاقات کی جے یوآئی وفد میں مولانا عبدالکریم عابد ، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی ، مولانا حماد اللہ شاہ شامل تھے.جے یوآئی وفد نے فرائض منصبی سنبھالنے پر آئی جی سندھ کو مبارکباد دی اور نیک کا خواہشات کا اظھار بھی کیا اس موقع پر راشد محمود سومرو نے کہا سندھ میں بدامنی کیخلاف آئی جی سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں.کچے سمیت سندھ بھر میں بدامنی کیخلاف آپریشن جے یوآئی کا مطالبہ تھا.فرض شناس افسران کی تعیناتی سے ہی امن کی بحالی ممکن ہے. سندھ میں بدامنی کیخلاف جے یوآئی صف اول میں ہے .جمعیت علمائے اسلام دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے.پہلے ہی وزیر داخلہ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو یکجہتی فلسطین اور سندھ امن مارچ کی سیکورٹی پر تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں.یکجہتی فلسطین و سندھ امن مارچ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے.سندھ میں بدامنی کے خاتمے کیلئے خلوص نیت کیساتھ سب کو کردار ادا کرنا ہوگا

.