جہانیاں جلسہ / جھلکیاں
جلسہ میں 30 ھزار لوگ شریک تھا
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی اکٹھے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پنڈال میں آمد
جلسہ گاہ میں دو بکروں کا صدقہ دیا گیا
جلسہ میں لودھراں ، ملتان سمیت مختلف شہروں سے قافلے جہانیاں پہنچے
جلسہ میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
چٹا چولا فیم مشتاق چھینہ نے جلسہ میں خصوصی پرفارمنس کا مظاہر کیا
سٹیڈیم کے چاروں طرف اور داخلی دروازوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے
استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے جلسے میں میڈیا کی بھرپور دلچسپی، یوٹیوبرز کی بھرمار تھی
پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی سرائیکی میں گفتگو “میں تہاکو اج خصوصی مبارکباد ڈیساں ”
سٹیڈیم میں “جیالوں کا نہ متوالوں کا۔۔۔یہ جلسہ ہے دل والوں کا ” گانا توجہ کا مرکز بنا رہا
سٹیج سیکرٹری شعیب صدیقی بار بار حاضرین سے جلسہ گاہ کا داخلی راستہ خالی رکھنے کی اپیل کرتے رہے
حاضرین کی رائے کے مطابق ایاز نیازی نے بلا مبالغہ کامیاب شو کا انعقاد کیا،ہر انکلیوژر منظم انداز میں بنایا گیا تھا
استحکام پاکستان پارٹی کے ورکرز اپنے انتخابی نشان کے حوالے سے عقاب اور شاہین پر علامہ اقبال کے اشعار پڑھتے رہے
جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان آئی پی پی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم پہنچاتے رہے۔
سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ نے اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان کے بارے کہا کہ یہ مستقبل کے وزیر اعلیٰ بیٹھے ہیں
جلسے میں سابق صوبائی وزراء اور آئی پی پی کے رہنما اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال، ڈاکٹر مراد راس کی شرکت
عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں جذباتی انداز میں سوال کیا کہ آج پی ٹی آئی والوں سے پوچھیں کہ”او کتھے جے بزدار”؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عبدالعلیم خان کو پرجوش خطاب پر شاباش دی۔
جہانگیر ترین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب اکٹھے تھے، ہیں اور رہیں گے
سٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا