سپین کے عوام آزادی کے دفاع کی روشن تاریخ رکھتے ہیں ایسے بزدلانہ حملے ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی

 
0
360

اسلام آباداگست18 (ٹی این ایس)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی گہرے دکھ درد اور غم ورنج کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو جاری ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سپین کے شہر بارسلونا میں عام عوام پر دہشت گردانہ حملے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ایسے حملے کرکے دہشت گرد عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں لیکن سپین کے عوام آزدی کے دفاع کی روشن تاریخ رکھتے ہیں لہذا ایسے بزدلانہ حملے ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،خیال رہے کہ ایک روز قبل سپین کے شہر بارسلونا میں ایک وین کو نہتے شہریوں پر چڑھایا گیا جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔