راولپنڈی(ٹی این ایس) پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی فن فیئر کا افتتاح کر رہی ہیں

 
0
85

اسلام آباد : راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مختلف شعبہ جات نے فوڈ اسٹالز لگائے۔ فن فیئر کا افتتاح راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے کیا۔

اس موقع پر راوالپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ فن فیئر کا مقصد طالبات کو تفریح کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے غیر نصابی اور تفریحی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

ڈاکٹر انیلہ نے فن فئیر میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طالبات کا جوش و خروش اور بھرپور شرکت دیکھ کر بہت خوش ہیں۔

مذید برآں ، اس فن فیئر میں کلچرل شو اور میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شرکاء کھانے پینے کے اسٹالز، گھوڑا بگھی اور جھولوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اس کے ساتھ ساتھ آرٹ اور کرافٹ کے اسٹالز کو بھی پذیرائی ملی۔

اس تقریب نے نہ صرف یونیورسٹی کی کمیونٹی کی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کیا بلکہ طلباء کو بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا، جس سے ہمدردی اور برادری کے جذبے کو فروغ ملا۔

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ایک بہترین تعلیمی تجربے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اور سالانہ فن فیئر جیسے ایونٹس اس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔