اسلام آباد(ٹی این ایس)بارہ لاکھ ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی ن لیگ کے منشور کا حصہ

 
0
127

پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور میں زرعی صنعتوں سے متعلق نکات شامل کیے گئے ہیں۔منشور کے مطابق 12 لاکھ ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی مسلم لیگ ن کا بنیادی مقصد ہوگا، ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر تبدیلی رعایتی قیمت پر ہوگی، ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر تبدیلی کیلئے بقایا رقم آسان اقساط میں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے منشور میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک شعبے میں بہتری کے لیے نرم شرائط پر قرضے دیے جائیں گے، لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے دیہی خواتین پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زرعی بیج کا معیار بہتر بنانے کیلئے سیڈ ایکٹ پر نظر ثانی کی جائے گی، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ہائبرڈ بیج کی تیاری کی جائے گی۔