اسلام آباد(ٹی این ایس) بانی پی ٹی آئی کا سائفر کیس کی کارروائی ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

 
0
107

تحریک انصاف کے بانی نے سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کی جانب سے آج کارروائی عدالت میں چیلنج کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔