اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنگجانی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری۔

 
0
60

گزشتہ پانچ ماہ کے دوران تھانہ سنگجانی پولیس ٹیموں نے قانونی کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، اغواء، راہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث 666 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 02کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران تھانہ سنگجانی پولیس ٹیموں نے اپنے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیوں کے دوران قتل، اغوا، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 666 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 02 کروڑ 48 لاکھ 29 ہزار روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا، پولیس ٹیموں نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہوں کے27 ملزمان کو گرفتار کیا، اسی طر ح اندھے قتل، جنسی زیادتی اور اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی، اسی عرصہ کے دوران پولیس ٹیموں نے07 مسروقہ گا ڑیاں، 16موٹر سائیکل، موبائل فونز، لیپ ٹاپ و دیگر مال مسروقہ کی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا، غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 34عدد پستول، 03 عدد رائفلیں معہ ایمونیشن،12,656 گرام چرس اور 20,303 گرام ہیروئن بھی برآمد کی ، جبکہ سنگین و دیگر جرائم میں ملوث 27 اشتہاری وعدالتی مفروران کو گرفتار بھی کیا،سنگجانی پولیس ٹیموں نے اسی عرصہ کے دوران 57 پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی اور 642 مقدمات کو یکسو کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا ہے تمام پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر قانونی کارروائیوں کو جاری رکھیں۔