اسلام آباد(ٹی این ایس) آئی ایم ایف کی شرط : آج ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمت بڑھانے جانے کا امکان

 
0
51

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا اور وہ گیس کی قیمت میں اضافے کا ہے۔
آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 10 روپے اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے،پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
زیادہ مقدارمیں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے قیمتوں میں 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے، سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔
اینگرو فرٹیلائزر کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے بھی گیس قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔