اسلام آباد(ٹی این ایس) ٹیپمیڈ نےکرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سٹریمنگ کیلئے حقوق حاصل کر لئے

 
0
75

اسلام آباد ( ) ٹیپمیڈ نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سٹریمنگ کیلئے کئی سالہ حقوق حاصل کر لئے ۔بو رڈز کھیلوں کے تفریحی منظر نامے کو نئے سرے سے متعین کرنے کیلئےتیار ہے جو پورے پاکستان کے ناظرین کیلئے دلکش تجربہ ہو گا ۔ٹیپمیڈtapmad اپنے صارفین کو 200 سے زیادہ ایکشن سے بھرپور فلموں، بلاک بسٹر ہٹس، لائیو چینلز اور بچوں کی خواہشات کا خیال کر تے ہو ئے بہترین تفریحی اسراف بھی پیش کرتا ہے۔ ٹیپمیڈ( tapmad ) نے مختلف کرکٹ سیریزکی سٹریمنگ کے حقوق حاصل کئے ہیں جن میں 2024 سے 2030 تک آل آسٹریلیا ہوم سیریز، 2024 سے 2028 تک آل انگلینڈ ہوم سیریز، 2024 سے 2027 تک آل سری لنکا ہوم سیریز، 2024 سے 2027 تک آل افغانستان ہوم سیریز، 2024 سے 2028 تک آل انڈیا ہوم سیریز، پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) – سیزن 9 اور 10، آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) 2024 سے 2027 تک، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 ، ڈبلیو پی ایل (ویمن پریمیئر لیگ) 2024 سے 2027 تک، دی ہنڈریڈ 2024 سے 2028 تک 2024 سے 2028 تک وائٹلٹی بلاسٹ شامل ہیں ۔اس طر ح فٹبال کی سٹریمنگ کے سلسلے میں 2024/25 کے لیے ای پی ایل (انگلش پریمیئر لیگ)، سال 2023/24 کے لیے سیریا اے، 2024 سے 2026/27 تک بنڈس لیگا، 2024 سے 2026/27 تک UEFA یوروپا لیگ، 2024/2024 سے UEFA چیمپئنز لیگ، 2024/2024 تک FA کپ (فٹ بال ایسوسی ایشن چیلنج کپ) سال 2024 کے لیے UEFA یورو 2024 سے 2026/27 تک، UEFA نیشنز لیگ 2024 سے 2026/27 تک کے ایو نٹ کو کورکیا جائے گا ۔ دیگرایو نٹس میں یو ایس اوپن 2024 سے 2026 ، آسٹریلیا 2024 سے 2026 ، سال 2024 کے لیے فرنچ اوپن، سال 2024 کے لیے لیور کپ، 2024 سے 2029 تک تمام UFC فائٹ بھی شامل ہیں ۔