کراچی(ٹی این ایس) جیکب آباد میں لٹیگیشن آفیسر کو درخواست سے دستبردار کرانے کے لیے ڈی ای او سیکنڈری کی جانب سے مبینہ فرضی درخواست

 
0
204

 جیکب آباد میں لٹیگیشن آفیسر کو درخواست سے دستبردار کرانے کے لیے ڈی ای او سیکنڈری کی جانب سے مبینہ فرضی درخواست، ڈائریکٹر لاڑکانہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی، ڈائریکٹر کو میرے خلاف تحقیقات کے اختیارات ہی نہیں ناانصافی کی گئی تو مرتے دم تک بھوک ہڑتال کرؤنگا، لٹیگیشن آفیسر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ تعلیم کے افسران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی تیز ہوگئی ہے، چند سال قبل لٹیگیشن آفیسر حق نواز نوناری کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری جیکب آباد مشتاق احمد سدھایو کے خلاف سیکریٹری تعلیم اور اینٹی کرپشن سمیت دیگر اداروں کو درخواست دی گئی تھی کہ مشتاق احمد سدھایو بنیادی طور پر ورکشاپ انسٹرکٹر ہے جس نے غیر قانونی طور پر خود کو ایچ ایس ٹی ثابت کرکے کیڈر تبدیل کرنے کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کو رشوت دیکر ہیڈ ماسٹر ہوا جس کے خلاف تحقیقات کرکے کاروائی کی جائے، ایسی درخواست سے دستبردار کرنے کے لیے چند ہفتے قبل ڈی ای او مشتاق سدھایو نے لٹیگیشن آفیسر حق نواز نوناری پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ڈی ای اونے منت سماجت کا قافلہ لیکر معاملے کو ختم کرایا تھا، ایک بار پھر ان کے درمیان کشیدگی تیز ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر سیکنڈری لاڑکانہ عبدالعزیز چاچڑ کا لٹیگیشن آفیسر حق نواز نوناری کی ترقی اور انکریمنٹ کے متعلق تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے متعلق رابطہ کرنے پر حق نواز نوناری نے کہا کہ مجھے 2008 ء کو اس وقت کے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے ترقی دی تھی جس کے خلاف 2012ء میں ایچ ایس ٹی ہونے والے سید واجد علی شاہ نے غیر قانونی طور پر فرضی درخواست دی تھی جو درخواست ڈی ای او مشتاق سدھایو کے لیٹر کے ساتھ ڈائریکٹر کو بھیجی گئی تھی ڈائریکٹر نے غیر قانونی طور پر میرے خلاف تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کو 17 گریڈ کے آفیسر کے خلاف تحقیقات کرنے کے اختیارات نہیں، ڈی ای او اپنے خلاف دی گئی درخواست سے دستبردار کرانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سے پوچھا جائے کہ 2019ء میں سیکریٹری تعلیم کی جانب سے مشتاق سدھایو کے خلاف جاری لیٹر پر تحقیقاتی کمیٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی کی گئی تو لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے ڈائریکٹر سیکنڈری لاڑکانہ کے خلاف مرتے دم تک بھوک ہڑتال کرؤنگا، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر ایلیمنٹری سیکنڈری و ہائر سیکنڈری لاڑکانہ عبدالعزیز چاچڑ کہا کہ اس تحقیقات کے متعلق خبریں نہ چلائیں اور ہمیں خبروں کی زینت نہ بنائیں اگر مجھے تحقیقات کرنے کے اختیارات نہیں تو لٹیگیشن آفیسر میرے اختیارات کو چیلنج کرسکتا ہے۔